پاکستان کی معروف اداکارہ مدیحہ امام کا کہنا ہے کہ شوہر مجھ سے ساڑھے 4 سال چھوٹے ہیں۔
کچھ ماہ قبل ایک یوٹیوب انٹرویو کے دوران پاکستان کی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے شوہر موجی بسر سے پہلی ملاقات اور پھر شادی تک کے سفر پر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ 2016 میں بالی ووڈ فلم ’ ڈیئر مایا‘ کے سیٹ پر موجی سے پہلی ملاقات ہوئی تھی، موجی اس وقت پروڈکشن میں انٹرن شپ کیلئے اور میں فلم کی ہیروئن کے طور پر وہاں موجود تھی۔
مدیحہ امام نے کہا کہ مجھے پہلی ملاقات میں ہی موجی اچھے لگے تھے اور میں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ میں اگلی صبح موجی کو بتادوں گی، دوسرے دن جب موجی سیٹ پر نہیں پہنچے تو مجھے پتا چلا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ ہیں جس کے بعد میں تھوڑا سنبھل گئی اور پھر ہمارے درمیان صرف دوستی رہی۔
اداکارہ نے کہا کہ 2021 میں مجھے ایک بار پھر موجی کا مجھے میسج آیا کہ انہیں اپنے پوڈکاسٹ کیلئے میری مدد چاہیے، اس کے بعد گفتگو ہوتی رہی اور چند ملاقاتوں میں ہی ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا۔
انہوں نے کہا کہ موجی نے مجھے پروپوز کیا، اس وقت میری عمر 31 سال تھی اور موجی مجھ ساڑھے 4 سال چھوٹے تھے لیکن ہم دونوں ہی شادی کو لے کر انتہائی سنجیدہ تھے۔
مدیحہ امام نے کہا کہ ہماری عمروں کے درمیان اس فرق کی وجہ سے میرے اور موجی کے درمیان ذہنی سوچ اور میچیورٹی کا بھی فرق ہے جسے میں تسلیم کرتی ہوں لیکن مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں، مجھے امید ہے جب وہ 30 سال کے عمر کے حصے سے گزریں گے تو ان میں بھی یہ تبدیلی آجائے گی۔
اداکارہ نے کہا کہ شوہر کا تعلق بھارت کے اروناچل پردیش سے ہے، جب شادی کی تاریخ طے ہوگئی تو ابو کا ایکسیڈنٹ ہوگیا اور پھر والد کی وجہ سے والدہ بھی نکاح میں شرکت نہیں کرسکیں، بہنوں کی موجودگی میں دبئی میں نکاح ہوا اور والدین نے ویڈیو کال پر نکاح میں شرکت کی تاہم ابو کی صحتیابی تک ولیمہ ملتوی کیا گیا اور پھر 4 مہینے بعد دبئی میں ہی ولیمہ ہوا۔