متعلقہ

فرانس میں پاکستانی سفیر کی پیرالمپکس دستے سے ملاقات – پاک لائیو ٹی وی


پیرالمپکس

فرانس میں پاکستانی سفیر کی پیرالمپکس دستے سے ملاقات

فرانس میں پاکستانی سفیر عاصم افتخار احمد کی پیرالمپکس دستے سے ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق   فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے پاکستان کے چار رکنی پیرالمپکس دستے سے ملاقات کی اور پیرالمپکس کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت کی ۔

پاکستان کے چار رکنی پیرالمپکس دستے کا سفارت خانے  آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔  اس موقع پر سفیر عاصم افتخار احمد نے حیدر علی کی شاندار کامیابیوں کو سراہا۔

حیدر علی پیرس پیرالمپکس 2024 میں 6 ستمبر کو پیرس کے وقت کے مطابق دن 11 بج کر 50 منٹ پر ڈسکس تھرو ایونٹ میں شرکت کریں گے۔

وہ ٹوکیو پیرالمپکس 2020/2021 گولڈ میڈلسٹ کے طور پر اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔

سفارتخانے  نے آئندہ مقابلہ کے لئے حیدر علی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔