واشنگٹن: ٹام سوازی امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے سربراہ بن گئے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران رکن کانگریس ٹام سوازی نے پاک امریکا تعلقات بہتر کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعلقات بہترکرنے کی کوشش کروں گا، نومبر میں پاکستان کا دورہ کروں گا۔
بعدازاں واشنگٹن میں ٹام سوازی اور پاکستانی سفیر رضوان سعید کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں پاک امریکہ تعلقات، دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستانی سفیر نے ٹام سوازی کو پاک امریکہ تعلقات کو دونوں ممالک اور خطے کیلئے اہمیت کا حامل قرار دیا اور کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ معاشی تعلقات کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔
واضح رہے کہ شیلا جیکسن لی کے انتقال کے بعد ٹام سوازی نے کاکس کی ذمہ داری سنبھال لیں، تاہم ٹام سوازی سے پہلے شیلا جیکسن پاکستان کاکس کی سربراہ تھیں۔