متعلقہ

سینیٹ کا اجلاس آج صبح ساڑھے 10 بجے ہو گا – پاک لائیو ٹی وی


سینٹ کا اجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے ہو گا، سینیٹ سیکریٹریٹ نے اجلاس کیلئے 35 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں اجتماعات پر امن وعامہ ترمیمی بل 2024 ایجنڈے کا حصہ ہے، ٹیلی کمیونی کیشن ایپلٹ ٹربیونل کے قیام کا بل 2024 بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2024 بھی سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، جبکہ منکی پاکس کے پھیلاؤ کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

برما میں پاکستانی شہریوں کی غیرقانونی حراست پر توجہ دلاؤ نوٹس اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، جبکہ 12 قائمہ کمیٹیوں کو مختلف ایجنڈوں پر مزید کام کی مہلت کی تحریک بھی شامل ہے۔

آج ہونے والے سینٹ اجلاس کے ایجنڈے میں وزیر خزانہ 2 سالہ آڈٹ رپورٹس ایوان میں پیش کریں گے۔