متعلقہ

وائی فائی پاس ورڈ بھول گئے ہیں؟ تو اس آسان سے طریقے اسے دو بارہ حاصل کریں – پاک لائیو ٹی وی


وائی فائی پاس ورڈ بھول گئے ہیں؟ تو اس آسان سے طریقے اسے دو بارہ حاصل کریں

وائی فائی پاس ورڈ بھول جانا واقعی پریشان کن ہوتا خاص ایسی صورت میں جب آپ ایک نیا فون یا لیپ ٹاپ خریدتے ہیں، اور جب اسے سیٹ اپ کرنے کا وقت آتا توآپ سوچنے لگ جاتے ہیں اب کیسے پتاچلے پاس ورڈ کیا تھا۔

اگرآپ کا وائی فائی پاس ورڈ بدل چکا ہے تو یہ طریقہ زیادہ مددگار ثابت نہیں ہوگا، اور یہی وجہ ہو سکتی ہے کہ آپ کے کنیکٹڈ ڈیوائسز اب انٹرنیٹ سے جڑ نہیں پا رہے ہیں۔ ایسی صورت میں، آپ کو نیٹ ورک کا نیا پاس ورڈ حاصل کرنا پڑے گا، یہاں پر کچھ آسان سے طریقے پیش کئے جارہے ہیں جوبھولنے پر آپ کو اپنا پاس ورڈ حاصل کرنے میں مدد دیں سکتے ہیں۔

گوگل

اگر آپ گوگل پکسل فون استعمال کر رہے ہیں، تو وائی فائی پاس ورڈ دوبارہ حاصل کرنے کے لیے اس فون کی سیٹنگز میں جائیں، ‘نیٹ ورک اور انٹرنیٹ’ پر ٹیپ کریں، پھر ‘انٹرنیٹ’ پر ٹیپ کریں، اور جس وائی فائی نیٹ ورک سے آپ اس وقت جڑے ہوئے ہیں، اس کے نام کے ساتھ موجود گیئر آئیکن پر ٹیپ کریں۔ اگلی اسکرین پر ‘شیئر’ کا آئیکن آئے گا اس پر ٹیپ کریں، اپنی شناخت کی تصدیق کریں، اس کے بعد آپ کو لاگ ان کی تفصیلات شیئر کرنے کے لئے ایک کیو آر کوڈ مل جائے گا، وائی فائی پاسورڈ اسی کے نیچے دکھائی دے گا۔

سام سنگ گلیکسی

اگر آپ سام سنگ گلیکسی فون کے صارف ہیں تو اس کی سیٹنگز کھولیں، ‘کنکشنز’ اور ‘وائی فائی’ کا انتخاب کریں، اور موجودہ وائی فائی نیٹ ورک کے ساتھ گیئر آئیکن پر ٹیپ کریں۔ پاس ورڈ کا فیلڈ ستاروں سے بھرا ہوگا، لیکن اگر آپ اس کے ساتھ موجود آنکھ کے آئیکن پر ٹیپ کریں اور اپنی شناخت کی تصدیق کریں، تو آپ کو پاس ورڈ واضح طور پر نظر آئے گا۔

آئی فون

اگر آپ آئی فون استعمال کر رہے ہیں، تو مین سیٹنگز ایپ میں جائیں، پھر ‘وائی فائی’ کا انتخاب کریں تاکہ آپ جس نیٹ ورک سے اس وقت جڑے ہوئے ہیں اسے دیکھ سکیں۔ اس نیٹ ورک کے نام کے ساتھ موجود چھوٹے نیلے معلوماتی آئیکن پر ٹیپ کریں (ایک چھوٹا ‘i’ جو دائرے میں ہوتا ہے) تاکہ آپ یہ دیکھ سکیں کہ یہ کس طرح کنفیگر کیا گیا ہے۔

پاس ورڈ فیلڈ پر ٹیپ کریں، اور آپ کو اپنے آپ کو تصدیق کرنے کے لئے اسکرین لاک پروٹیکشن کے طریقہ مثال کے طور پر، فیس آئی ڈی یا پن کوڈ کا استعمال کریں، اس کے بعد، پاس ورڈ ظاہر ہوگا، اور آپ کو ایک ‘کاپی’ ببل بھی ملے گا تاکہ آپ اسے کہیں اور کاپی بھی کر سکیں۔

ونڈوز

 اپنے وائی فائی پاس ورڈز کو ونڈوز میں تلاش کرنے کے لئے، اسٹارٹ مینو سے سیٹنگز کھولیں، پھر ‘نیٹ ورک اور انٹرنیٹ’ اور ‘وائی فائی’ کا انتخاب کریں۔ آپ جس نیٹ ورک سے اس وقت جڑے ہوئے ہیں وہ اوپر دکھائی دے گا مزید دیکھنے کے لئے ‘دستیاب نیٹ ورکس دکھائیں’ پر کلک کریں – اس نیٹ ورک کے نام کو منتخب کریں جس پر آپ موجود ہیں تاکہ اس کی خصوصیات دیکھی جا سکیں۔

اگلی اسکرین پر، آپ کو بہت ساری معلومات ملیں گی، جن میں نیٹ ورک پروفائل کی قسم اور آپ کی DNS اور IP سیٹنگز شامل ہیں۔ یہ سب مفید معلومات ہیں، لیکن ہمیں صرف وائی فائی پاس ورڈ چاہئے، تو ‘وائی فائی سیکیورٹی کی ویو’ کے ساتھ ویو پر کلک کریں، اور یہ ایک نئی ڈائیلاگ باکس میں ظاہر ہوگا۔

میک بگ

اپنے میک بک میں محفوظ کردہ وائی فائی پاس ورڈز کو تلاش کرنے کے لئے، ایپل مینو کو کھولیں، ‘سسٹم سیٹنگز’ پر کلک کریں، اور پھر ‘وائی فائی’ کا انتخاب کریں۔ آپ جس وائی فائی نیٹ ورک سے اس وقت جڑے ہوئے ہیں وہ اوپر درج ہوگا، لیکن اس کا پاس ورڈ حاصل کرنے کے لئے آپ کو ‘ڈیٹیلز’ کے باکس پر کلک نہیں کرنا، آپ کو اسے دوبارہ ‘نوون نیٹ ورکس’ کے تحت نیچے اسکرول کرنا ہوگا۔

اس دوسری فہرست میں تین نقطے ہوں گے، اس آئیکن پر کلک کریں، پھر ‘کاپی پاس ورڈ’ کا انتخاب کریں، اور پاس ورڈ کلپ بورڈ میں چلا جائے گا۔ اسے اصل میں دیکھنے کے لئے، آپ کو اسے کسی دوسرے ایپلی کیشن جیسے ‘ٹیکسٹ ایڈٹ’ یا ‘نوٹس ایپ’ میں پیسٹ کرنا ہوگا۔

اسی اسکرین پر مزید نیچے اسکرول کریں اور پھر ‘ایڈوانسڈ’ کا انتخاب کریں تاکہ ایک ڈائیلاگ باکس سامنے آئے جو کچھ اضافی سیٹنگز اور آپ کے کمپیوٹر نے جتنے وائی فائی نیٹ ورکس سے کبھی کنیکٹ کیا ہے ان سب کو دکھائے۔ آپ ان میں سے کسی بھی نیٹ ورک کے ساتھ موجود تین نقطے پر کلک کر کے ‘کاپی پاس ورڈ’ کا آپشن حاصل کر سکتے ہیں۔