متعلقہ

مہنگائی میں بڑی کمی، تین سال کی کم ترین سطح پر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


مہنگائی میں بڑی کمی، تین سال کی کم ترین سطح پر آگئی

ملک میں  افراط زر تین سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔

ماہ اگست میں افراط زر کی  مجموعی شرح 9.6 فیصد پر آگئی ۔ شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 11.7 فیصد  اور دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 6.7 فیصد رہی۔

تین سال بعد افراط زر سنگل ڈیجٹ میں  آئی ہے۔ گزشتہ ماہ افراط زر کی شرح 11.1 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق  پچھلے2ماہ میں مہنگائی کی مجموعی شرح 10.36 فیصد رہی۔

واضح رہے کہ اگست 2023 میں افراط زر  کی شرح 27.4 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔