متعلقہ

سابق چیف سلیکٹر نے بابر اعظم کو ’ضدی‘ قرار دے دیا – پاک لائیو ٹی وی


سابق چیف سلیکٹر نے بابر اعظم کو ’ضدی‘ قرار دے دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بابر اعظم کو ’ضدی‘ قرار دے دیا ہے۔

حال ہی میں مقامی اسپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے انکشاف کیا ’’بابر اعظم بہت ہی ضدی شخص تھے جو کسی کی بھی نہیں سنتے تھے‘‘۔

محمد وسیم نے کہا ’’بابر اعظم ہمیشہ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے تجویز کردہ اسکواڈ میں تبدیلیوں پر مزاحمت کیا کرتے تھے جب کہ انہیں تبدیلیوں کے حوالے سے فوائد کے بارے میں سمجھانا بھی بہت مشکل تھا اور وہ تبدیلیوں کو قبول نہیں کرتے تھے‘‘۔

انہوں نے اسکواڈ میں موجود مسائل پر توجہ دیتے ہوئے عماد وسیم پر گھنٹے کی انجری کو چھپانے کا الزانم عائد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عماد وسیم کو گھٹنے کی انجری ہے لیکن وہ اسے برسوں سے چھپارہے ہیں، ہم ہمیشہ اعظم خان کے فٹنس لیول کے بارے میں بات کرتے ہیں لیکن عماد بھی اسی مسئلے کا شکار ہیں۔

سابق چیف سلیکٹر کہتے ہیں کہ عماد وسیم کو اسی وجہ سے ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تھا جب کہ میں نے بھی اپنے دور میں انہیں ڈراپ کیا تھا تاکہ وہ اپنی فٹنس پر کام کرسکیں۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ چار کوچز نے قومی ٹیم میں ایک گروپ کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں ٹیم کے لیے کینسر قرار دیا تھا۔

محمد وسیم یہ بھی کہتے ہیں کہ کوچز کا کہنا ہے کہ ان کھلاڑیوں کی موجودگی میں پاکستان نہیں جیت سکتا جب کہ میں نے اپنے دور میں بھی انہیں ٹیم سے نکالنے کی کوشش کی لیکن ٹیم انتظامیہ نے انہیں واپس بلالیا۔