وی پی این کی وائٹ لسٹنگ؛ ہزاروں سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن – پاک لائیو ٹی وی


وی پی این کی وائٹ لسٹنگ؛ ہزاروں سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا وی پی این کی وائٹ لسٹنگ کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق 20 ہزار 437 وی پی این سروس پرووائیڈرز نے پی ٹی اے سے رجسٹریشن کروا لی جبکہ پاکستان میں 12 سو 86 وی پی این کمپنیوں نے 19 ہزار 840 وی پی این رجسٹرڈ کروا لئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ فری لانسرز نے بھی زیر استعمال وی پی این رجسٹرڈ کروانے شروع کردیے، 136 فری لانسرز نے 180 وی پی این کی رجسٹریشن کروا لی ہے۔

سافٹ ویئر ہاوسز ایسوسی ایشن پاشا نے بھی 417 وی پی این رجسٹرڈ کروا لئے، مجموعی طور پر اب تک پی ٹی اے سے 1422 کمپنیوں نے وی پی این کی رجسٹریشن کروا لی ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ کا نفاذ تب ہوگا جب وی پی این کا غیر قانونی استعمال رکے گا، پی ٹی اے وی پی این کی وائٹ لسٹنگ کے لئے وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور فری لانسرز کے ساتھ ملکر کام کررہا ہے، پی ٹی اے وی پی این رجسٹریشن اور وائٹ لسٹنگ کا عمل 2010 سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی اے نے ابتک 469 موبائل ایپلی کیشنز کو بلاک کردیا ہے، موبائل ایپلی کیشنز متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے شکایات کی بنیاد پر بلاک کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق بلاک کی گئی ایپلی کیشنز میں 435 اینڈرائئڈ جبکہ 34 ایپل کی ایپلی کیشن شامل ہیں، ان ایپلی کیشنز کو اسلام مخالف مواد، غیر اخلاقی اور فراڈ میں ملوث ہونے پر بلاک کیا گیا ہے۔

Exit mobile version