متعلقہ

بابر اعظم بڑے کھلاڑی ہیں انہیں معلوم ہے کیسے رنز کرنے ہیں، سلمان علی آغا – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے کہا کہ بابر اعظم بڑے کھلاڑی ہیں انہیں معلوم ہے کہ کیسے رنز کرنے ہیں۔

راولپنڈی میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں سلمان علی آغا نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ کی پچ پہلے ٹیسٹ کی پچ سے بہت مختلف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابراراحمد اور میرا دوسرے ٹیسٹ میچ میں اہم کردار ہو گا، دوسرے ٹیسٹ کی پچ پر اسپن کم لگ رہا ہے۔

 سلمان علی آغا نے کہا کہ اچھا اسٹارٹ ملے تو بڑے رنز کرنے کی کوشش کرتا ہوں، بنگلادیش نے کھانے کے وقفے کے بعد اچھی بولنگ کی۔

آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ آنے والے وقتوں میں بڑی اننگز کھیلنے کی کوشش کریں گے، بابراعظم بڑے کھلاڑی ہیں، انہیں معلوم ہے کیسے رنز کرنے ہیں۔

پاکستانی آل راؤنڈر سلمان علی آغا کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں نہیں سوچ سکتے کہ رنز کتنے کرنے ہیں، میں نے آل راؤنڈر ہونے کا پریشر کبھی محسوس نہیں کیا۔