متعلقہ

پاکستان مخالف جے شاہ بلامقابلہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان مخالف جے شاہ بلامقابلہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب

بھارتی کرکٹ بورڈ کے پاکستان مخالف سربراہ جے شاہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بلامقابلہ نئے چیئرمین منتخب ہوگئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)  کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جے شاہ یکم دسمبر 2024 سے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

آئی سی سی کے موجودہ چیئرمین گریگ بارکلے کے عہدے کی مدت رواں سال نومبر میں ختم ہو رہی ہے۔

گریگ بارکلے کی مدت ختم ہونے سے قبل جے شاہ کو آئی سی سی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔

چیئرمین منتخب ہونے پر جے شاہ نے کہا کہ آئی سی سی کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں، کرکٹ کو دنیا بھر میں فروغ دینا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کو پہلے سے زیادہ مقبول کھیل بنانا ترجیحات میں شامل ہے، کرکٹ کی اولمپکس 2028 میں شمولیت کھیل کے فروغ پانے کی عکاسی کرتا ہے۔