وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پی آئی اے چلانا بہت مشکل ہو گیا ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران جواب دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی آئی اے پر سات آٹھ ارب روپے کا قرضہ ہے کچھ ایئرپورٹس کو بند کیا ہے، موجودہ صورتحال میں بند ایئرپورٹس کو چلا کر نجکاری کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پی آئی اے چلانا بہت ہی مشکل ہو گیا ہے، اگلے ایک ڈیڑھ ماہ میں پی آئی اے کی بولی ہونے جا رہی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مسافر نہیں ہوتے لیکن پھر بھی گوادر ایئرپورٹ بھی ہفتے میں ایک پرواز جاتی ہے۔