متعلقہ

بلاول بھٹو کا 14 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار – پاک لائیو ٹی وی


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بلوچستان میں 14 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ  کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی ہے، قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریگی۔

انہوں نے کہا کہ 21 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو شاباش دیتا ہوں، دہشت گرد چھپ کر جتنے وار کریں، ہمارے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے جوانوں کی قربانیاں لازوال ہیں، شہید ہونے والے جوانوں نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کر دیا، ملک وقوم کی حفاظت کے لئے قربانی دینے والے جوان ہمارا فخر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اور میری جماعت پھر دہشت گردوں کو شکست دینے کاعزم دہراتے ہیں، شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔