لاہور میں رکن قومی اسمبلی عون چوہدری نے چلڈرن اسپتال کا دورہ کیا۔
عون چوہدری نے اسپتال كے ایمرجنسی وارڈ سمیت مختلف وارڈز کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی ایم ایس چلڈرن اسپتال اور متعلقہ عملےکی اسپتال میں موجود سہولیات پر عون چوہدری کو بریفنگ دی۔
عون چوہدری نے ڈی ایم ایس چلڈرن اسپتال سے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات سے متعلق پوچھا، عون چوہدری نے كھانے كے معیار اور صفائی ستھرائی كو چیک کیا۔
رکن قومی اسمبلی عون چوہدری نے ڈاكٹرز اور پیرامیڈیكل اسٹاف کیلئے بنائے گئے میس كا بھی دورہ كیا۔
عون چوہدری نے مریضوں كے تیمار داروں کیلئے بنائی گئی رہائشگاہ كا دورہ كیا۔
رپورٹس کے مطابق رکن قومی اسمبلی عون چوہدری دورہ چلڈرن اسپتال کی رپورٹ اورتجاویز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازكوپیش كریں گے۔