پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کی تحلیل کے حوالے سے جائزہ اجلاس – پاک لائیو ٹی وی


پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کی تحلیل کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف نے کی۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو پاک پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے حتمی مراحل اور قانونی پہلوؤں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جن پر کرپشن کےالزامات ثابت ہو چکے ہیں ان کیلئے مالی پیکج نہیں ہے۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ منصوبوں کی متعلقہ اداروں کو منتقلی کا لائحہ عمل جلد پیش کیا جائے اور تمام حتمی تجاویز کابینہ کے سامنے پیش کی جائیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایماندار افراد کو دوبارہ ملازمت فراہم کرنے کیلئے ایج ریلیکسیشن کی تجویز پرعملدرآمد کی بھی ہدایت کی۔

Exit mobile version