وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کا حکم دیدیا ہے۔
مریم نواز شریف کی زیر صدارت انتظامی امور کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں تمام شہروں میں اسٹریٹ لائٹس کو فنکشنل کرنے کا حکم دیا گیا۔
انہوں نے پنجاب کے ہر ضلع میں پی ایچ اے قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا اور سڑکوں کے اطراف اور درمیان میں گرین بیلٹس بنانے اور مسلسل دیکھ بھال کی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو شہروں کی بیوٹی فیکشن پر مزید فوکس بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ شہروں اور دیہات کے ہر گلی محلے کی صفائی یقینی بنائی جائے، عوام کو صفائی اور دیگر امور میں بہتری کاواضع فرق نظر آنا چاہیے۔
ڈی سی رحیم یارخان نے” کے پی آئی” پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس سافٹ وئیر سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں معاون خصوصی راشد نصر اللہ ، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ہوم سیکرٹری نور الامین مینگل ، آئی جی، کمشنر، آر پی او اور دیگر حکام نے شرکت کی۔