متعلقہ

غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، مزید 71 فلسطینی شہید – پاک لائیو ٹی وی


غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، مزید 71 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 71 فلسطینی شہید ہوگئے۔

وسطی شہر دیر البلاح پر بمباری سے 12 فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ خان یونس، المغاری کیمپ اور رفح پر بھی رات بھر اسرائیل نے بم برسائے۔

دیر البلاح پر مسلسل بمباری سے 1 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فوج کی جانب سے جنین میں بھی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

غزہ میں جارحانہ کارروائیوں کے دوران صیہونی فوج نے مسجد میں گھس کر قرآن پاک کے نسخے نذر آتش کردیے۔

دوسری جانب جنوبی لبنان کے علاقے قاسمیہ میں اسرئیلی  ڈرون حملے میں ایک شخص زخمی ہوا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی جارحیت سے اب تک 40 ہزار 300 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، اس کے علاوہ 93 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔