متعلقہ

شبانہ اعظمیٰ سے شادی پر والد سے ناراض تھا، فرحان اختر – پاک لائیو ٹی وی


شبانہ اعظمیٰ سے شادی پر والد سے ناراض تھا، فرحان اختر

بالی ووڈ اداکار اور فلمساز فرحان اختر کا کہنا ہے کہ شبانہ اعظمیٰ سے شادی پر والد سے ناراض تھا۔

مشہور اسکرین رائٹرز سلیم خان اور جاوید اختر کی فنی اور ذاتی زندگیوں پر مبنی پرائم ویڈیو کی ڈاکیومینٹری ’اینگری ینگ مین‘ کی ایک قسط میں اظہار خیال کرتے ہوئے فرحان اختر نے کہا کہ شبانہ اعظمیٰ سے شادی پر وہ اپنے والد جاوید اختر سے سخت ناراض تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ اپنے والد سے بہت ناراض تھے اور انہیں لگا کہ والد نے دھوکا دیا ہے، والد کے ساتھ نارمل ہونے میں انہیں وقت لگا، اور اس عمل میں شبانہ اعظمیٰ نے اہم کردار ادا کیا۔

ڈاکیومینٹری کے آخری حصے میں جاوید اختر نے اپنی پہلی بیوی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہنی واحد فرد ہیں جن کے بارے میں انہیں اپنی غلطی کا احساس ہے، اس غلطی کی 67 فیصد ذمہ داری ان کے اپنے کندھوں پر ہے۔