متعلقہ

پی ٹی آئی تین کا ٹولہ ہے، اس ٹولے کا گاڈ فادر فیض حمید تھا، فیاض الحسن چوہان – پاک لائیو ٹی وی


پی ٹی آئی تین کا ٹولہ ہے، اس ٹولے کا گاڈ فادر فیض حمید تھا، فیاض الحسن چوہان

رہنما آئی پی پی فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی تین کا ٹولہ ہے، تین کے ٹولے کا گاڈ فادر فیض حمید تھا۔

بول نیوزکے پروگرام بس بہت ہو گیا میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ فیض حمید نے بشریٰ بی بی کو لانچ کیا، فیض حمید نے بشریٰ بی بی کی اپنے پپٹ سے شادی کروائی، بشریٰ بی بی، بانی پی ٹی آئی کو وقت سے پہلے معلومات دے دیتی تھی۔

رہنما آئی پی پی نے گفتگو میں کہا کہ رحمت اللہ نامی پیربشریٰ بی بی کو تمام معلومات دیتا تھا، عوام کو پی ٹی آئی کی حقیقت سمجھ آ گئی ہے، امریکہ اوربرطانیہ سے منتیں کی جارہی ہیں کہ میری جان چھڑاؤ۔

فیاض چوہان نے کہا کہ برطانوی ہائی کمشنربانی پی ٹی آئی کی سپورٹ میں لگی ہوئی ہیں، جین میریٹ مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کررہی ہیں، برطانوی ہائی کمشنربانی پی ٹی آئی کے حق میں مہم چلارہی ہیں۔

انھوں نے بول نیوز کے پروگرام میں مذید گفتگو میں کہا کہ قوم پوچھتی ہے امریکہ سے آزادی کا نعرہ کہاں گیا؟ بانی پی ٹی آئی دین و دنیا کے حوالے سے زیروہیں۔