کراچی چیمبر آف کامرس نے تاجروں کی 28 اگست کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کردی ہے۔
تاجر رہنما رضوان عرفان نے بزنس مین گروپ کے سربراہ زبیر موتی والا سے رابطہ کیا۔
رضوان عرفان نے زبیر موتی والا سے 28 اگست کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کے حوالے سے رابطہ کیا۔
زبیرموتی والا نے چھوٹے تاجروں کو یقین دہانی کروائی کہ کراچی چیمبر آف کامرس تاجروں کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاجر دوست اسکیم اور ایف بی آر کے نوٹسز پر ٹریڈرز کا مؤقف صحیح ہے، تاجر دوست اسکیم کو تین ماہ کیلئے مؤخر کرنے کی تجویز دی ہے۔
واضح رہے کہ انجمن تاجران پاکستان سمیت تاجر تنظیموں نے مل کر ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔