متعلقہ

شاہین آفریدی کا وکٹ حاصل کرنے کے بعد نومولود بے بی انداز میں جشن – پاک لائیو ٹی وی


شاہین آفریدی کا وکٹ حاصل کرنے کے بعد نومولود بے بی انداز میں جشن

راولپنڈی: بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا وکٹ حاصل کرنے کے بعد نومولود بے بی انداز میں جشن وائرل ہوگیا۔

پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے جس میں چوتھے دن کے کھیل میں قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی بالآخر وکٹ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

شاہین آفریدی نے بنگلادیش کے خلاف گرنے والی 8ویں وکٹ حاصل کی جب کہ حسن محمود کو آؤٹ کرنے کے بعد انہوں نے منفرد انداز اپناتے ہوئے نومولود بے بی انداز میں جشن منایا جو وائرل ہوگیا۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے گھر پہلے بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی بچے کی پیدائش پر خوشی سے نہال ہیں اور انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ’علی یار‘ رکھا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی راولپنڈی میں بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد کراچی جائیں گے اور دوسرے ٹیسٹ سے قبل دوبارہ ٹیم کو جوائن کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان بمقابلہ بنگلادیش کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 565 رنز پر آؤٹ ہوگئی ہے۔

بنگلادیش کو پہلی اننگز میں پاکستان پر 117 رنز کی برتری حاصل ہے جب کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 448 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔