متعلقہ

پنجاب پولیس نے دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا – پاک لائیو ٹی وی


پنجاب پولیس نے دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا

پنجاب پولیس نے تونسہ شریف میں دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس نے دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ مقابلے میں دہشتگردوں نے دستی بم و دیگر بھاری اسلحہ استعمال کیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او وہوا صادق برمانی اور پولیس اہلکار نذیر زخمی ہوئے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ کے پی سرحد پر چیک پوسٹوں پر دہشتگردوں کے 4 حملے ناکام ہوئے، دستی بم اور فائرنگ سے بلٹ پروف گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

آئی جی پنجاب نے دہشتگردوں کا مردانہ وار مقابلہ کرنے پر پولیس جوانوں کو شاباشی دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور تمام ادارے الرٹ ہیں، دہشتگردوں کو کسی بھی صورت پنجاب میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔