متعلقہ

پاکستانی اداکار یاسر نواز کا حکومت سے بڑا مطالبہ – پاک لائیو ٹی وی


پاکستانی اداکار یاسر نواز کا حکومت سے بڑا مطالبہ

پاکستان کے معروف اداکار یاسر نواز نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا ہے۔

حال ہی میں یاسر نواز نے اہلیہ ندایاسر اور بھائی دانش نواز کے ہمراہ نئے پوڈکاسٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے  جس میں مانی بطور مہمان شریک تھے۔

پوڈ کاسٹ میں یاسر نواز نے کہا کہ ’ ایک وقت ایسا آتا ہے کہ بہت سے گھروں میں میاں بیوی الگ سونے لگ جاتے ہیں جوکہ میرے نزدیک غلط ہے، آپ کا شریک حیات چاہے خراٹے لے یا آپ سے لڑے کسی بھی صورت الگ نہ ہو ، ساتھ سوئیں تاکہ آپ کا رشتہ مزید مضبوط ہوجائے‘۔

   اس  پر دانش اور مانی دونوں نے کبھی کبھی اہلیہ سے الگ سونے کا اعتراف کیا اور دانش نواز نے کہا کہ ’رات کو ٹی وی دیکھنے کی وجہ سے کبھی کبھی  اہلیہ سے الگ سونا پڑجاتا ہے‘۔

   ندایاسر نے دیور دانش کو کہا کہ اگر آپ دوسری شادی کے خواہش مند ہیں تو جان لیں کوئی آپ کو رات کو ٹی وی نہیں دیکھنے دے گا۔

  اس پر یاسر نواز نے بھائی سے  سوال کیا کہ ’دوسری شادی کیوں نہیں ہونی چاہیے؟ میرا تو مطالبہ ہے کہ حکومت ایسا قانون بنائے جس کے تحت بیوی ہر 15 سال بعد اپنے شوہر کی نئی شادی کروائے جو کہ ضروری ہے اور اگر بیوی یہ نہ کروائے تو اس جرم میں بیوی کو جیل ہونی چاہیے‘۔

 بعدازاں ندا یاسر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں، یاسر اپنے ہر انٹرویو میں یہی بات کرتا ہے‘۔