متعلقہ

پاکستان بمقابلہ بنگلادیش؛ پہلا ٹیسٹ بے نتیجہ رہنے کا امکان – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان بمقابلہ بنگلادیش؛ پہلا ٹیسٹ بے نتیجہ رہنے کا امکان

پاکستان بمقابلہ بنگلادیش؛ پہلا ٹیسٹ بے نتیجہ رہنے کا امکان

راولپنڈی: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ بے نتیجہ رہنے کا امکان ہے۔

پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ کھیلا جارہا ہے جس کے چوتھے دن کا کھیل ختم ہوگیا ہے۔

چوتھے دن کے اختتام تک پاکستان نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 23 رنز اسکور کرلیے ہیں تاہم وقت کی کمی کے باعث پنڈی ٹیسٹ بے نتیجہ رہنے کا امکان ہے۔

پاکستان کی دوسری اننگز

پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو قومی ٹیم کو پہلا ہی نقصان 5 رنز پر اٹھانا پڑا جب صائم ایوب صرف ایک رن بناکر شورف الاسلام کی گیند پر لٹن داس کو کیچ دے بیٹھے۔

عبداللہ شفیق 12 اور کپتان شان مسعود 9 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں جب کہ پاکستان کو بنگلا دیش کی برتری ختم کرنے کے لیے 94 رنز درکار ہیں۔

اپ ڈیٹ جاری ہے۔۔