متعلقہ

عاطف اسلم خود کو بڑی چیز سمجھنا چھوڑ دیں، گلوکار شانی ارشد – پاک لائیو ٹی وی


عاطف اسلم خود کو بڑی چیز سمجھنا چھوڑ دیں، گلوکار شانی ارشد

پاکستانی گلوکار شانی ارشد کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم خود کو بڑی چیز سمجھنا چھوڑ دیں۔

 پاکستانی گلوکار شانی ارشد نے کامیڈین اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے میوزک کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

پوڈ کاسٹ کے ایک سیگمنٹ میں میزبان احمد علی بٹ نے گلوکار سے سوال کیا کہ عاطف اسلم کو کونسی ایک چیز لازمی کرنی چاہیے؟

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شانی ارشد نے کہا کہ عاطف اسلم خود کو بڑی چیز سمجھنا چھوڑ دیں، عاطف اسلم کے ساتھ ایک مسئلہ ہے کہ وہ خود کو کوئی بڑی چیز سمجھتے ہیں۔

پاکستانی گلوکار شانی ارشد نے کہا کہ عاطف اسلم کو اپنا رویہ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، اُنہیں چاہیے کہ وہ اپنے رویے پر توجہ دیں۔