متعلقہ

شاہین شاہ آفریدی کے گھر بیٹے کی ولادت – پاک لائیو ٹی وی


شاہین شاہ آفریدی

شاہین شاہ آفریدی کے گھر بیٹے کی ولادت

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر  شاہین شاہ آفریدی کے گھر پہلے بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی بچے کی پیدائش پر خوشی سے نہال ہیں اور انہو ں نے اپنے بیٹے کا نام ’علی یار‘ رکھا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی  راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد کراچی جائیں گے اور دوسرے ٹیسٹ سے قبل دوبارہ ٹیم کو جوائن کریں گے۔

خیال رہے کہ شاہین آفریدی کی شادی سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی سے ہوئی تھی یوں شاہد آفریدی اب نانا بن گئے ہیں۔