وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ نفرت کی سیاست کا انجام اچھا نہیں ہوتا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انتشار ملک کو نقصان پہنچانے کی سیاست کر رہی ہے، تحریک انتشار نے ملک کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کیا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انتشار نے ملکی مفاد کو نقصان پہنچانے سے گریز نہیں کیا، انتشار کی سیاست کی بنیاد بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے رکھی، انہوں نے معاشرے کو تقسیم کیا، ایک دوسرے سے لوگوں کو لڑایا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف خود انتشار کا شکار ہے، نفرت کی سیاست کا انجام اچھا نہیں ہوتا، علیمہ خان نے رﺅف حسن سے کہا کہ بشریٰ بی بی جھوٹی خبریں پھیلا رہی ہیں، بشریٰ بی بی ہمدردی کیلئے جھوٹا اور ہمدردی کا بیانیہ پھیلا رہی ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انتشار میں مختلف گروپس بن گئے ہیں، تحریک انتشار میں کئی ڈس انفارمیشن سیل چل رہے ہیں، ایک ڈس انفارمیشن سیل رﺅف حسن علیمہ خان کے ساتھ مل کر چلا رہے تھے، دوسرا سیل بشریٰ بی بی چلا رہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے لوگوں کو تقسیم کیا آج ان کی اپنی پارٹی تقسیم اور انتشار کا شکار ہے، علیمہ گروپ اور بشریٰ گروپ پارٹی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، بشریٰ بی بی جو جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ نفرت تقسیم کی سیاست کرنے والوں کی اپنی پارٹی انتشار کا شکار ہے، سیاسی مفادات کے لیے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔