متعلقہ

کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ جاری – پاک لائیو ٹی وی


کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک ہفتے میں روپے کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہوا۔

ایک ہفتے میں ڈالر 278.54 روپے سے کم ہوکر 278.50 روپے پر بند ہوا، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280 روپے کی سطح پر برقرار رہا۔

ایک ہفتے میں یورو 2.42 روپے مہنگا ہو کر 310.74 روپے کا ہو گیا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 4.01 روپے مہنگا ہوکر 366.13 روپے کا ہوگیا۔

اس کے علاوہ ایک ہفتے میں یو اے ای درہم 13 پیسے کمی سے 76.22 روپے کا ہوگیا، جبکہ سعودی ریال 13 پیسے  کمی سے 74.42 روپے کا ہوگیا۔