متعلقہ

گوادر شہر تیزی سے ترقی کر رہا ہے، ڈی جی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی – پاک لائیو ٹی وی


گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی شفقت انور شاہوانی کا کہنا ہے کہ گوادر شہر تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

بول نیوز کے پروگرام ’تجزیہ‘ میں سینئر اینکر پرسن ارباب جہانگیر کے ساتھ گفتگو میں ڈی جی گوادر ڈویلمپنٹ اتھارٹی شفقت انور شاہوانی نے کہا کہ سٹی اور اولڈ ٹاؤن میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے کے اسپتال کو 50 سے 150 بیڈز کا کیا گیا ہے، جی ڈی اے کے اسکول میں او لیولز بھی کرائے جا رہے ہیں، گوادر میں ڈی سالینیشن پلانٹ لگائے گئے ہیں۔

ڈی جی نے کہا کہ 200 ایکڑ پر فشرمین کالونی بنانے جا رہے ہیں، گوادر شہر تیزی سے ترقی کر رہا ہے، گوادر میں بڑے پیمانے پر انڈسٹریز لگنے جا رہی ہیں۔

شفقت انور شاہانی نے کہا کہ چین کا گوادر میں بہت بڑا انٹرسٹ ہے، گوادر پورٹ کا فیز ون مکمل ہو چکا ہے، گوادر کی ٹورازم انڈسٹری پر بھی فوکس ہے، چاہتے ہیں گوادر میں بزنس اور ٹورازم ساتھ ساتھ چلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گوادر کی ٹورازم انڈسٹری پر بھی فوکس ہے، موجودہ حکومت گوادر پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، انڈسٹریز لگنے سے مقامی آبادی کو روزگار ملے گا۔

ڈی جی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی شفقت انور شاہوانی کا مزید کہنا تھا کہ گوادر کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل ہو چکا ہے، گوادر کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ گیم چینجر ہے، ابھی گوادر پورٹ پر اتنا ٹریفک نہیں جتنا ہونا چاہئے۔