وزیراعظم شہبازشریف نے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کو خط لکھ دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلا دیش میں حالیہ سیلابی صورتحال پر پاکستان کی جانب سے مدد کی پیشکش کی۔
خط میں بنگلا دیش میں حالیہ تباہ کن سیلابی صورتحال پر وزیر اعظم نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی قوم کی ہمدردیاں بنگلا دیشی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔
وزیر اعظم نے لکھا کہ مشکل وقت میں بنگلا دیش اور شہریوں کے ساتھ کھڑےہیں، بنگلا دیشی عوام مشکلات میں اپنے حوصلے اور ہمت کیلئے جانے جاتے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے خط میں مزید لکھا کہ پُر امید ہوں کہ بنگلا دیش آپکی قیادت میں مشکل وقت سے جلد نکل آئے گا، پاکستان اس مشکل وقت میں ہر طرح سے بنگلا دیش کی مدد کیلئے تیار ہے۔