متعلقہ

وفاقی وزیر داخلہ کا پولیس شہداء کے لیے بڑا اعلان – پاک لائیو ٹی وی


وفاقی وزیر داخلہ کا پولیس شہداء کے لیے بڑا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے پولیس شہداء کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے پولیس شہداء کو تمغہ شجاعت دینے کی تجویز پیش کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے یہ سانحہ کیا ہے ان کا انجام برا ہوگا، پورے پاکستان کے لیے بڑا سانحہ ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے تمام مدد فراہم کی جائے گی۔

سید محسن نقوی کا کہنا ہے کچہ آپریشن میں رینجرز یا اور مدد چاہیے تو وفاقی حکومت فراہم کرے گی، پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس معاملہ کو اچھی طرح دیکھ رہی ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف نے رحیم یار خان میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان میں ڈاکوؤں کے حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کی خبر سُن کر دِلی رنج ہوا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے تحفظ کا فرض نبھاتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں، دُکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات کچے کے علاقے ماچھکہ کیمپ میں ڈاکوؤں نے پولیس کے قافلے پر بڑا حملہ کیا تھا، اس حملے میں 12 اہلکار موقع پر شہید جبکہ 10 زخمی ہوئے تھے۔