وزیراعظم نے رائٹ سائزنگ کمیٹی کو اہم ہدایات جاری کردیں – پاک لائیو ٹی وی


وزیراعظم نے رائٹ سائزنگ کمیٹی کو اہم ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رائٹ سائزنگ کمیٹی کو اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کے حوالے سے اجلاس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے رائٹ سائزنگ سے متاثرہ اداروں کے ملازمین کی شنوائی اور سول سروسز کی اصلاحات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزیراعظم نے یونیورسل سروس فنڈ کو دیگر محکمہ جات میں ضم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی کارکردگی جانچنے کے لئے تین ماہ میں رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعظم نے این آئی ٹی بی کو ایک ماہ میں ختم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ رائٹ سائزنگ کمیٹی سرمایہ کاری بورڈ اور وزارت تجارت کو وزارت صنعت و پیداوار میں ضم کرنے کی تجویز پر مزید کام کرے گی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے پاکستان انجنیئرنگ کمپنی، سندھ انجنیئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر اداروں کی نجکاری کی ہدایت دیتے ہوئے ایک ہفتے میں انجنیئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی۔

اجلاس میں قومی فرٹیلائزیشن کارپوریشن، قومی فرٹیلائزرز مارکیٹنگ لمیٹڈ، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو ختم کرنے اور متبادل نظام تلاش کرنے کی بھی ہدایت دے دی گئی۔

Exit mobile version