وزیر اعظم کا بنگلادیش میں سیلاب سے تباہی پر اظہار افسوس – پاک لائیو ٹی وی


وزیر اعظم کا بنگلادیش میں سیلاب سے تباہی پر اظہار افسوس

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے بنگلادیش میں سیلاب سے تباہی پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بنگلادیش کے عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مصیبت کے وقت میں بنگلادیش کےساتھ ہے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی ہے، موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے 2 افراد جاں بحق، 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب نے بنگلا دیش کے مختلف علاقوں کو شدید متاثر کیا ہے، جہاں کئی علاقے زیر آب آ گئے ہیں جبکہ گھروں اور عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ کے ادارے نے بنگلا دیش میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جبکہ زمینی رابطے منقطع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، امدادی کارروائیوں میں بھی دشواری پیش آرہی ہے۔

Exit mobile version