متعلقہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا رحیم یار خان میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس – پاک لائیو ٹی وی


وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رحیم یار خان میں ڈاکوؤں کے راکٹ حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ماچھکہ میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاپتہ پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرانے کیلئے آپریشن کا حکم دے دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ جام شہادت نوش کرنے والے اہلکاروں کی قربانی کو یاد رکھا جائے گا۔