متعلقہ

ہر کھلاڑی پر برا وقت آتا ہے، بابر کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، اظہر علی – پاک لائیو ٹی وی


ہر کھلاڑی پر برا وقت آتا ہے، بابر کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، اظہر علی

لاہور: قومی کرکٹر اظہر علی کا کہنا ہے کہ ہر کھلاڑی پر برا وقت آتا ہے لہذا بابر کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

مکس مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کے موقع پر قومی کرکٹر اظہر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہی زبردست ہے اور اس کو انگلینڈ میں رہ کر بھی فالو کررہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایم ایم اے کے ایونٹ ہونا خوش آئند ہے، ایسے ایونٹ سمیت دیگر کھیلوں کے بھی مزید مقابلے کروانے کی ضرورت ہے۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ پنڈی میں اسپنرز کے لئے پچ سازگار نہیں ہوتی، اس لیے فاسٹ بولرز کو مدد ملتی ہے۔ پاکستان نے فاسٹ بولرز کو کھلا کر اچھا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شروع میں بیٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب کہ نمی ہونے کی وجہ سے بابر بھی آؤٹ ہوئے لیکن مڈل آرڈر میں سعود شکیل نے بہترین پرفارمنس دکھائی۔

قومی کرکٹر کہتے ہیں کہ کسی بھی کھلاڑی پر برا وقت آتا ہے اس لیے بابر کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، لاہور: بابر اعظم بڑا کھلاڑی ہے جلد کم بیک کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں آہستہ آہستہ اے سپورٹس کا کلچر تبدیل ہورہا ہے، پی سی بی میں پچھلے کچھ عرصے میں کافی چیئرمین تبدیل ہوئے اس وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا۔

اظہر علی نے کہا چیمپئنز ٹرافی کے لئے زیادہ وقت نہیں ہے اس لیے تینوں اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنا اچھا فیصلہ ہے جب کہ پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کے لئے گراس روٹ لیول پر کام کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

سابق کپتان مزید کہتے ہیں کہ پی سی بی اس پر کام کررہا ہے، امید ہے چار پانچ سال تک نتائج آنا شروع ہوجائیں گے، پاکستان میں ہر ٹیم آکر کھیل چکی ہے اس لیے بھارت کے پاس نہ آنے کا کوئی جواز نہیں۔