متعلقہ

مجھے جلتا دیکھ کر والد بے ہوش ہو گئے تھے، کومل عزیز – پاک لائیو ٹی وی


مجھے جلتا دیکھ کر والد بے ہوش ہو گئے تھے، کومل عزیز

پاکستان کی معروف اداکارہ کومل عزیز کا کہنا ہے کہ مجھے جلتا دیکھ کر والد بے ہوش ہو گئے تھے۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ کومل عزیز نے ایک مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت نجی زندگی پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ ‘میری پیدائش کے وقت والد کی عمر 50 سال تھی، ایسے پاکستانی باپ ہوتے ہی نہیں ہوں گے جیسے میرے والد تھے، ان کی زندگی بدل گئی تھی جب ان کے ہاں میں اور پھر میرے بعد میری بہن کی پیدائش ہوئی’۔

 کومل عزیز نے کہا کہ ‘میرے والد بینک میں نوکری کرتے تھے تو امی بتاتی ہیں کہ وہاں جاکر سوچتے رہتے تھے کہ اس کو کیا کھلانا چاہیے اور کیا نہیں تاکہ یہ موٹی تازی ہو’۔

اداکارہ نے کہا کہ جب ان کی سالگرہ منائی جا رہی تھی تو اس دوران انہوں نے غبارے اٹھانا چاہے تو ان کے اوپر گرم چائے گرگئی اور وہ جل گئیں۔

کومل عزیز نے کہا کہ چائے گرنے کے بعد والدہ نے انہیں ٹھنڈے پانی میں نہلایا اور پھر ائیر کنڈیشنڈ کے سامنے بٹھا دیا لیکن ان کے والد انہیں جلتا دیکھ کر بے ہوش ہوگئے۔