سوشل میڈیا پر فائر وال کی تنصیب کا دوسرا ٹرائل کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں پرفائر وال انسٹال کردی گئی ہے، سوشل میڈیا ایپس کو ڈاون کرکے فائر وال کو انسٹال کیا گیا، جبکہ اس دوران سوشل میڈیا ایپس پر آڈیو ویڈیو ڈاون لوڈنگ بند کی گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ سوشل میڈیا سروسز آئندہ دو سے تین روز میں معمول پر آجائیں گی، فائر وال سے موبائل سگنلز انٹرنیٹ سروس کو بھی ڈاون کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نیشنل سیکورٹی کے پیش نظر فائروال کی تنصیب کی جارہی ہے، جس کے ذریعے سوشل میڈیا پر متنازعہ مواد کو روکا جاسکے گا، جبکہ فائروال ڈیپ پیکٹ انسپیکشن کی صلاحیت کی حامل ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ فائروال سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ پوائنٹس کی نشاندہی کی جاسکے، اس طرح قومی سلامتی کے خلاف پروپیگنڈہ کرنیوالی آئی ڈی کو بلاک کیا جاسکے گا۔