متعلقہ

کراچی میں کانگو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ – پاک لائیو ٹی وی


کراچی میں کانگو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ

کراچی میں کانگو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

 جناح اسپتال میں 32 سالہ مریض میں جانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی، مریض کو ڈائریا اور تیز بخار کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا۔

مریض تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت میں زیرِ علاج ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق کانگو ہیمرجک فیور کی علامات میں شدید بخار، ڈائریا سمیت جسم سے خون جاری ہونا ہے، کانگو وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ متاثرہ جانور سے چیچڑ انسانی جسم میں منتقل ہوجاتی ہے جس سے انسان کانگو وائرس میں مبتلا ہوجاتا ہے، بروقت علاج سے مریض کی جان بچائی جاسکتی ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ قصائی، گوالے سمیت جانوروں سے تعلق رکھنے والے افراد میں کانگو وائرس ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے، کانگو متاثرہ شخص کے فضلے یا خون سے دوسروں کو بھی ہوسکتا ہے۔