متعلقہ

مون سون کا نیا سسٹم، شہر قائد میں بارش کا امکان، الرٹ جاری – پاک لائیو ٹی وی


محکمہ موسمیات نے مون سون کے نئے سسٹم سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 16 سے 19 اگست تک کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مون سون کا نیا سلسلہ 16 اگست سے مشرقی سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

اگلے 3 روز کراچی میں موسم ابرآلود اور بونداباندی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ امون سون کے اس نئے سسٹم کی وجہ سے کراچی، تھرپارکر، جامشورو، ٹھٹھ اور سجاول کے اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔