جشن آزادی کے موقع پر گورنر ہاؤس کے دروازے آج عام شہریوں کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ثقافتی تقریب اور آتشبازی میں شہریوں کوشرکت کی دعوت بھی دے ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام آج رات 10 بجے گونر ہاؤس پہنچیں، گورنر ہاؤس میں ثقافتی تقریب اور 12 بجے آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ وطن ہمارے پاس امانت اور تحفہ ہے، اپنے ملک کی آزادی کا جشن خوف کے بت توڑ کر منائیں گے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ یہ دن اپنے وطن کے نام کریں اور جشن آزادی کی خوشیوں میں شریک ہوں۔