متعلقہ

بانی پی ٹی آئی کیخلاف آڈیوویڈیوکا فرانزک کرانےکی درخواستوں پرکارروائی سےمعذرت – پاک لائیو ٹی وی


بانی پی ٹی آئی کیخلاف آڈیوویڈیوکا فرانزک کرانےکی درخواستوں پرکارروائی سےمعذرت

ڈیوٹی جج نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف آڈیوویڈیوکا فرانزک کرانے کی درخواستوں پرکارروائی سے معذرت کرلی۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہورمیں بانی پی ٹی آئی کیخلاف بارہ مقدمات کے آڈیو ویڈیوکا فرانزک کرانے کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے درخواست پرکارروائی سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ بطور ڈیوٹی جج اس درخواست کی سماعت نہیں کی جاسکتی۔ بانی پی ٹی کا جسمانی ریمانڈ ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دے دیا تھا۔

فاضل جج نے کہا کہ بہترہے سپریم کورٹ سے رجوع کریں یا ایڈمن جج کی تعطیلات ختم ہونے کا انتظار کریں۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج عرفان حیدرنے سماعت کی۔ مقدمات کے تفتیشی افسران عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

تفتیشی افسران نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ویڈیوز اور موبائل فون کا فرانزک کرنا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا فوٹو گرامیٹک ٹیسرلٹ اور وائس میچ ٹیسٹ کرانا ہے۔

تفتیشی افسران نے مؤقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کے دوران فرانزک ٹیسٹ نہیں ہو سکے۔ اب سمتبر میں ایڈمن جج کے باس دوبارہ درخواستیں دائرکریں گے۔

تفتیشی افسران عدالت سے مایوس لوٹ گئے۔