متعلقہ

ہماری حکومت کی تمام توجہ بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے پرہے، وزیراعظم – پاک لائیو ٹی وی


ہماری حکومت کی تمام توجہ بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے پرہے، وزیراعظم

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کی تمام توجہ بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے پرہے، ملک میں 500 ارب روپےکی سالانہ بجلی چوری ہوتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیزکے چیئرمین اوربورڈ ممبران سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیزڈسکوزکی کارکردگی ایک عرصےسےصحیح نہیں۔ کرپشن اوردیگروجوہات کی وجہ سے بجلی کی تقسیم کارکمپنیزکی کارکردگی اچھی نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے بجلی کے نظام کوایک بڑےچیلنج کا سامنا ہے، بجلی کے نظام کی بہتری سےمعیشت مستحکم ہوگی، ڈسکوزمیں قابل لوگوں کی تقرری کےعمل میں کئی ماہ لگے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قانونی پیچیدگیوں کے باعث تقرری کے عمل میں تاخیرہوئی ہے، ڈسکوزکی کارکردگی بہتر کر کے ان کی نجکاری کی جائےگی، ملک میں 500 ارب روپےکی سالانہ بجلی چوری ہوتی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اجلاس میں کہا کہ ڈسکوزمیں انتہائی قابل اورمحنتی افسرتعینات ہیں، ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے ڈسکوزکوتباہ کرنے میں کسرنہیں چھوڑی، بلوں میں ہیرا پھیری روکنے کیلئے نظام میں تبدیلیوں پرکام کر رہےہیں۔

انھوں نے کہا کہ سب نے اپنی ذمہ داری ایمانداری سے نبھانی ہے، بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ2300 ارب روپے ہے، گزشتہ مالی سال میں محصولات 9 ہزارارب روپے رہے، گردشی قرضے کی ایک وجہ کمزورٹرانسمیشن سسٹم اورلائن لاسزہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاورپلانٹس کومقامی اوردرآمدی کوئلےسے چلانےکیلئے چین سے بات ہورہی ہے، اس عمل کے ذریعے سالانہ ایک ارب ڈالرکی بچت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہم نے انتہائی کم قیمت پرایل این جی پلانٹ لگائے، ہماری حکومت کی تمام توجہ بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے پرہے۔