متعلقہ

14 اگست کے روز حیدرآباد کے آئی ٹی ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان ہوگا، گورنر سندھ – پاک لائیو ٹی وی


14 اگست کے روز حیدرآباد کے آئی ٹی ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان ہوگا، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 14 اگست کے روز حیدرآباد کے آئی ٹی ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان ہوگا۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ  کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاؤس میں دو روزہ جشن آزادی تقریبات کی تیاریاں جاری ہیں۔

 13 اگست کی شب 12 بجتے ہی پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فائر ورکس ہوگا، 14 اگست، جشن آزادی کے پروگرام میں معروف گلوکار عاطف اسلم اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ 14 اگست، آزادی کا کیک کاٹیں گے اور مل کر قومی ترانہ پڑھیں گے، 14 اگست کے روز حیدرآباد کے آئی ٹی ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان بھی ہوگا۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ صوبہ کے عوام کو دعوت دیتا ہوں کہ اپنی فیملی کے ہمراہ اس جشن میں ضرور شرکت کریں، آیئے ہم سب مل کر آزادی کا جشن گورنر ہاؤس میں جوش و خروش کے ساتھ منائیں۔