متعلقہ

گلوکارہ نازیہ حسن کی 24 ویں برسی – پاک لائیو ٹی وی


گلوکارہ نازیہ حسن کی 24 ویں برسی

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی مقبول ترین پاپ کوئین نازیہ حسن کو اس جہاں فانی سے رخصت ہوئے 24 سال بیت گئے۔

سریلی آواز اور لاکھوں دلوں کو چرانے والی پاپ موسیقی کی ملکہ نازیہ حسن نے جو گایا خوب گایا۔

تین اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہونے والی نازیہ حسن نے موسیقی سے ایسی دوستی نبھائی کہ دنیا نے دیکھی۔

انہوں نے سرکاری چینل پی ٹی وی کے پروگرام سنگ سنگ چلے سے موسیقی کے سفر کا کا میاب آغاز کیا، 80 کی دہائی میں’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے‘ گیت نے ان پر شہرت کے دروازے کھول دیے۔

 1981 میں ان کے پہلے آڈیو البم ڈسکو دیوانے کی دنیا بھر میں چھ کروڑ کاپیاں فروخت ہوئیں۔

نازیہ حسن کو پرائڈ آف پرفارمنس کا اعزاز بھی ملا ہے۔

انہیں بیسٹ فی میل پلے بیک سنگر ایوارڈ اور 15 گولڈ ڈسکس سمیت متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

پاکستان کی پاپ کوئین کہلانے والی نازیہ نے ابتدائی تعلیم امریکن انٹرنیشنل یونیورسٹی اور لندن یونیورسٹی سے حاصل کی۔

پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ کو دنیا سے گئے 24 برس بیت گئے ہیں مگر ان کے مداح انہیں آج بھی بھلا نہیں پائے۔

13 اگست 2000 کو 35 سالہ نازیہ حسن اس دنیا سے رخصت ہوگئیں، ان کی موت کی وجہ پھیپھڑوں کا کینسر بنا۔