ضلع ملتان میں کل عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حضرت بہاالدین زکریاؒ کےعرس کے سلسلے میں کل ضلع ملتان میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چھٹہ نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ سلسلہ سہروردیہ کے عظیم روحانی پیشوا حضرت بہاؤالدین زکریاؒ کے 785 ویں سالانہ عرس کا آج سے آغاز ہو گیا ہے۔
دوسری جانب تونسہ شریف میں حضرت خواجہ شاہ سلیمان تونسوی کے 179ویں عرس کے آخری روز کل مقامی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا، جس کا ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان آفس نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے یوم آزادی 14 اگست پر ملک بھر میں عام تعطیل ہے جبکہ بینک اور تمام مالیاتی ادارے بھی بند رہیں گے۔