آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران ہوٹل کی چھت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ جاں بحق ہو گیا۔
آسٹریلوی میڈیا کا مطابق پائلٹ نے ہیلی کاپٹر چوری کیا تھا اور اسے نامعلوم مقام پر لے جانا چاہتا تھا۔
ہیلی کاپٹر ہوٹل کی آخری منزل سے ٹکرایا جس کے بعد ہیلی کاپٹر میں خوفناک آگ لگ گئی، جبکہ حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر کے پنکھے سوئمنگ پول میں جا گرے، خوش قسمتی سے سوئمنگ پول میں نہانے والے افراد محفوظ رہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ہوٹل کو خالی کروا لیا گیا ہے جبکہ پائلٹ کی جلی ہوئی لاش بھی مل گئی جسے شناخت کے لیے فرانزک لیب بھیج دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ابھی تک اس بات کا تعین نہیں ہو سکا کہ پائلٹ نے یہ ہیلی کاپٹر کیوں چرایا تھا۔