یوٹیلیٹی اسٹورز کا چینی کی فروخت شروع کرتے ہی مہنگی کرنے کا فیصلہ – پاک لائیو ٹی وی


یوٹیلیٹی اسٹورز کا چینی کی فروخت شروع کرتے ہی مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز نے چینی کی فروخت شروع کرتے ہی مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پیکج کے تحت چینی کی فی کلوقیمت میں 5 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر بغیر سبسڈی والی چینی کی قیمت بھی فی کلو 5 روپے بڑھ جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سے کیا جائے گا، وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پرچینی کی نئی فی کلو قیمت 114 روپے ہوجائے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ عام صارفین کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 160 روپے ہوگی۔

ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹیشن چارجز بڑھنے کے باعث چینی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Exit mobile version