وزیراعظم میاں شہباز شریف لاہور ایئرپورٹ پر پاکستان کو 40 سال بعد اولمپکس گولڈ میڈل دلانے والے جیولین تھروور ارشد ندیم کا خود استقبال کریں گے۔
لیگی رہنما رانا مشہود نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ارشد ندیم کی کارکردگی پر پُرجوش تھے، وزیراعظم اور قوم ارشد ندیم کا تاریخی استقبال کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کو ایئرپورٹ سے ایک جلوس کی شکل میں لے کر جایا جائے گا۔
دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو اولمپکس میں ریکارڈ کارکردگی پر ہلال امتیاز عطا کرنے کی ہدایت دے دی۔