آئی پی پیز کا ہر صورت فرانزک آڈٹ کیا جائے، گوہر اعجاز – پاک لائیو ٹی وی


آئی پی پیز کا ہر صورت فرانزک آڈٹ کیا جائے، گوہر اعجاز

گوہراعجاز کا کہنا ہے کہ آئی پی پیزکا ہرصورت فرانزک آڈٹ کیاجائے، یہ آئی پی پیز کی 40 فیملیز کی سرمایہ کاری کا معاملہ نہیں ہے۔ 

سابق نگراں وزیرتجارت گوہراعجازکا کہنا ہے کہ آئی پی پیزکے پلانٹس زیادہ قیمت پر لگائے گئے، آئی پی پیزمیں اوورانوائسنگ کی گئی۔

گوہراعجازنے کہا کہ آئی پی پیزمیں تیل کی کھپت کے بارے میں غلط بیانی کی گئی، آئی پی پیزمیں مہنگا فیول استعمال کرنے سے متعلق غلط بیانی کی گئی۔

گوہراعجازنے کہا کہ آئی پی پیزنے پلانٹس کوبند رکھ کرکیپسٹی پیمنٹس وصول کیں،  دوست 2.1 ٹریلین روپے کی کیپسٹی چارجزکے دفاع میں سامنے آ گئے۔

سابق نگراں وزیرتجارت نے کہا کہ آئی پی پیزکے دوست سرمایہ کاری متاثرہونے کی دلیل پیش کررہے ہیں۔ کسی بھی جگہ سرمایہ کاری کواسکروٹنی سے استثنیٰ نہیں ہے۔

گوہراعجاز کا کہنا ہے کہ آئی پی پیزکا ہرصورت فرانزک آڈٹ کیاجائے، یہ آئی پی پیز کی 40 فیملیزکی سرمایہ کاری کا معاملہ نہیں ہے۔

سابق نگراں وزیرتجارت نے کہنا ہے کہ یہ پاکستان کے 24 کروڑلوگوں کی زندگی اورموت کا مسئلہ ہے، پاورسیکٹرٹاسک فورس کوجائزہ لینےکی ذمہ داری دی گئی۔

گوہراعجازنے مزید کہا کہ آئی پی پیزکے فرانزک آڈٹ کیلئے سپریم کورٹ میں پیٹیشن دائرکی گئی، پاکستان کے دوست آئی پی پیزکی کیسپٹی چارجزکے خلاف متحد رہیں۔

Exit mobile version