جماعت اسلامی کا مہنگی بجلی اور ٹیکسز کے خلاف دھرنے کا آج 14 واں روز ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے آج شام دھرنے کے مقام سے مری روڈ کی طرف مارچ کا اعلان کردیا۔
دھرنے میں موجود شرکا کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے دھرنا جاری رہے گا۔
حکومتی اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے، حکومت ٹیم میں عطا تارڑ، طارق فضل چوہدری اور امیر مقام شامل ہوں گے۔
بدر شہباز، محسن نقوی، سیکریٹری پاور، وزیر توانائی اویس لغاری بھی حکومت ٹیم میں شامل ہوں گے۔
جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم میں لیاقت بلوچ، امیرالعظیم، فراصت شاہ اور نصراللہ رندھاوا شامل ہوں گے۔