پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو خبردار کردیا – پاک لائیو ٹی وی


پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو خبردار کردیا

پی ٹی اے  نے موبائل فون صارفین کو خبردار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا اپنے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہنا ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے پیش نظر کلون/ ڈپلیکیٹ موبائل ڈیوائسز کو بلاک کر دیا جائے گا۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو پی ٹی اے کی جانب سے آپ کی موبائل ڈیوائس کے کلون یا ڈپلیکیٹ ہونے کے بارے میں کوئی پیغام/ میسج موصول ہوا ہے، تو #06#* ڈائل کرکے اپنے آئی ایم ای آئی کی تصدیق کریں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے کے پیغام میں مذکورہ آئی ایم ای آئی سے اس کا موازنہ کریں، آئی ایم ای آئی لاک ہونے سے بچنے کے لیے ایس ایم ایس موصول ہونے کے سات دنوں کے اندر پی ٹی اے کو جواب دیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ مسئلے کے برقرار رہنے کی صورت میں براہ کرم شکایت کے لیے پی ٹی اے سی ایم ایس کے ذریعے پی ٹی اے کے ویب سائٹ پر خریداری اور ایف بی آر ٹیکس کی ادائیگی کے مکمل ثبوت فراہم کریں۔

Exit mobile version